پاکستانتازہ ترین

متحدہ کی جانب سے دھرنوں کے شرکاء کیلئے کھانا

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اسلام آباد میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنوں کے شرکاء میں کھانا، پانی اور بچوں کیلئے بسکٹ تقسیم کئے گئے، وفد کا پنڈال میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کا وفد اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں آیا اور شرکاء کیلئے کھانا، پانی جبکہ بچوں کیلئے بسکٹ لایا۔ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے قائدین نے اظہار یکجہتی پر ایم کیو ایم کے قائد کا شکریہ ادا کیا۔ متحدہ کے وفد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات بھی کی، حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے، فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button