پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم اراکین سندھ اسمبلی کا فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

کراچی(نامہ نگار)اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم اراکین سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے، فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان متحد ہیں ۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت خواجہ اظہار الحسن نے کی آج ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کے تیس اراکین نے شرکت کی اور انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بائیس اگست کے بعدایم کیو ایم کا پورا منظر نامہ تبدیل ہوکر رہ گیا ہے ،ہماری پہلی ترجیح گرفتار کارکنوں کی رہائی ہے جس کے لئے ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ایک سوال کے جواب پر اظہار الحسن نے کہا کہ کسی کی تسلی ، تشفی کیلئے استعفیٰ نہیں دئیے جائینگے ہم نے پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے پر مینڈیٹ حاصل کیا ہے ہم اپنا کا م جاری رکھیں گے۔ زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پینتیس ارکان شریک ہوئے گیارہ ارکان ملک سے باہر ہیں جبکہ ارم عظیم فاروقی کا استعفیٰ تاحال موصول نہیں ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر خلیل چشتی 20سال بعد پاکستان پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker