علاقائی

حاصل پور میں ایم کیو ایم کی رکنیت سازی کا عمل شروع

حا صل پور﴿تحصیل رپورٹر﴾ متحدہ قومی موومنٹ پورے ملک میں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں تحصیل حا صل پور میں چوک فوارہ میں کیمپ کا آغاز کر دیا ہے جس میں الطاف بھائی اور ایم کیو ایم کے فکرو فلسفہ اور نظریہ کو عام پاکستانی تک پہچانے کے لئیرکنیت سازی اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے کیمپ کے پہلے دن ہی لوگوں کا رش قا بل دید تھا بہت بڑی تعداد نے رکنیت فارم بھرے اور لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف MQM ہی پاکستان میں حقیقی معنو ں میں تبدیلی لا سکتی ہے اس موقع پر تحصیل انچارج رائو جہانگیر اور میڈیا سیل انچارج عبدالرحمن واحد نے کہا کہ موجودہ ظالمانہ جاگیر دارانہ نظام کے خاتمہ کی صلاحیت اور طاقت صرف MQM کے پاس ہے۔ اس موقع پر جوائنٹ انچارج مقبول غوری ،اسلم کھرل اور تحصیل ممبرمنیربھائی ،رضوان بھائی،مہر ہارون اقبا ل بھائی،ڈاکٹر صادق بھائی ،رائو عمیر اور ملک عرفان بھائی بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں سیکورٹی پر تعینات عملہ شہریوں سے بد تمیزی کرنے لگا گالم گلوچ کرنے لگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker