پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم نے غلام احمد بلور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

کراچی(مانیٹرنگ سیل) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیربرائے ریلوے غلام احمد بلور کے انتہاء پسندانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غلام احمد لور اپنے انتہاء پسندانہ الفاظ واپس لیں یا اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ غلام احمد بلور نے نبی کریم کی شان کے خلاف گستاخانہ فلم بنانے والے کے قتل اور قاتل کیلئے انعام کااعلان کرکے پوری دنیا میں پاکستان کو تنہا اور بدنام کرنے کا گھناوٴنا عمل کیا ہے ۔ انہوں نے جن انتہاء پسندانہ خیالات کااظہار کیا ہے وہ لبرل اوراعتدال پسند اکستانیوں کیلئے ہرگز قابل قبول نہیں ہوسکتے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیرغلام احمد بلور پوری قوم سے معافی مانگ کراپنے انتہاء پسندانہ الفاظ واپس لیں یا اپنی وزارت سے استعفیٰ دیکر پورے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنامی سے چھٹکارا دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں  معاملہ خواجہ اجمیری ؒ اور ان کے مہمان کا!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker