پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم نے قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

Pakistan-Politics-MQM-FarooqSattarPC_5-19-2013_101611_lاسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایم کیوایم کو وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو فاروق ستار نے قبول کرلی ہے۔ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستار کو فون کیا اور قومی سلامتی کی پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں بارہ جولائی کو بلائی گئی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔  ڈاکٹرفاروق ستار نے کانفرنس  میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی کی تیاری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لینا مثبت اقدام ہے۔  وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے الطاف حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!