پاکستان

قائد تحریک الطاف حسین نے عوام کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا

حاصل پور﴿ بیورو چیف پاکستان ﴾ حاصل پور میں عبدالرحمن واحد اور رائو جہانگیر کا کارکنوں سے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے آفس انچارج عبدالرحمن واحد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ غریب و متوسط طبقے کی عوامی طاقت سے ملک میں مثبت تبدیلی لائے گی اور سکھر میں ”خوشحال سندھ ،مضبوط پاکستان "جلسہ عام کی کامیابی کے بعد سازشی عناصر سندھ کے مستقل باشندوں کے اتحاد میں دراڑ نہیں ڈال سکیںگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل انچارج رائو جہانگیر کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے مزید یہ کہا کہ انقلاب کی بنیاد قائد تحریک جناب الطاف حسین بہت پہلے رکھ چکے ہیںجبکہ نام نہاد و موسمی سیاستدان انقلاب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے پر تلے بیٹھے ہیں ۔عبدالرحمن واحد نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بھیج کر غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کا جو راستہ اختیار کیا ہے اب اس رستے پر ملک بھر کی مظلوم قومیتیں متحد و منظم ہو چکی ہیں اور اندر سے بھی پڑھے لکھے اور باشعور افراد پر مشتمل قیادتیں نکال رہی ہیں اور اب فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اورسردارانہ نظام کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا ہے اور غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کا سورج طلوع ہونیوالا ہے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام 27 جنوری کو سکھر میں ہونیوالا ”خوشحال سندھ،مضبوط پاکستان ” جلسہ عام بھی ملتان کے جلسہ کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہو گا ۔تحصیل انچارج رائو جہانگیر نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عوام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور آج بھی جو عناصر ان سازشوں میں مصروف ہیں ان کے یہ مذموم عزائم سکھر میں ہونیولے جلسہ عام کی کامیابی کے بعد ناکام ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے اور تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کا حصول چاہتی ہے اور اسی حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیو ایم کو ماضی میں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا لیکن آج ایم کیو ایم اس مقام پر کھڑی ہے جہاں جہاں سے انقلاب کی کرنیں ملک بھر کی مظلوم قومیتوں تک پہنچ رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: حساس اداروں اور اے ٹی ایس کارروائی، کالعدم تنظیم کے2 دہشت گرد گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker