پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی الطاف حسین پر تنقیدکیخلاف ایم کیو ایم کاقومی اسمبلی میں شدیداحتجاج

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر تنقیدکیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کاایوان زیریں میں بھی شدیداحتجاج ،پارلیمانی سربراہ عبدالرشیدگوڈیل نے کہاکہ عمران خان پمپنگ لیڈرہیں جوروبوٹ کی طرح چل رہے ہیں ،سب کوعلم ہے دھرنوں میں کیاہوتارہا،یہ بھی معلوم ہے کہ وہ دھرناکس کے اشارے پردیاگیااوراب کس کے اشارے پرالطاف حسین کوتنقیدکانشانہ بنارہے ہیں ،سانحہ بلدیہ ٹاؤن پرشورمچانے والاشخص خودپشاورالمناک حادثے کے کچھ دن بعددولہابن گیا۔عمران خان جیساکریں گے ان کومنہ توڑجواب دیاجائیگا۔بنگلہ دیش کی طرح اب کراچی کے لوگوں کوغداروطن نہ بنایاجائے ،الطاف حسین پرتنقیدکرنے والے ان کی طرح اپنے پیسے پرلوگوں کوایوان میں بھیج کردکھائیں ۔پیرکی شام نکتہ اعتراض پرمتحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی سربراہ عبدالرشیدگوڈیل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوپمپنگ لیڈرقراردیتے ہوئے کہاکہ سب کوعلم ہے کہ دھرنامیں کیاکیاگل کھلائے گئے ہیں ۔ ایم کیوایم کے پاس بلیک اینڈوائٹ سب سامنے ہے مگرہمارے پاس سیتاوائٹ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل بھی امن نہیں تھالوگوں کی بچیاں اغواء کی جاتیں تھیں ہم نے عوام کے دفاع کی تحریک چلائی اور92ء میں آپریشن کیاگیااوربچوں تک کوبخشانہیں گیاظلم کے خلاف الطاف حسین اٹھے ۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ عمران خان الیکشن میں لڑنے کے بعدذہنی توازن کھوچکے ہیں اورکیسے ان کولیڈرتسلیم کرلیں ،سب کوعلم ہے کہ عمران خان کس کے اشارے پردھرنادیااوراب کس کے اشارے پرایم کیوایم کے خلاف باتیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جیساکریں گے اس کاجواب بھی منہ توڑدیں گے ۔انہوں نے کہاکہ لندن جانے کاشوق عمران پوراکرلیں ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ بلدیہ کی انکوائری ہونی چاہئے ،چودہ لوگ ہمارے بھی شہیدہوئے مجھے بھی دوسندھی بھائیوں نے بچایا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواہ کے سانحہ پشاورکی انکوائری کرائیں مگرافسوس وہ پہلے ہی دولہے بن گئے لیکن وہ دولہاسے پہلے ہی دولہابن چکے تھے ۔انہوں نے کہاکہ 12مئی سانحہ بارے سب کوعلم ہے کہ کس نے کیاکرداراداکیا۔انہوں نے کہاکہ بنگال میں بھی وہی کچھ کریں گے جوآج کراچی میں کیاگیاہے ،پاکستانیوں کوغداروطن نہ بنایاجائے ،اس ملک ہم بچاناچاہتے ہیں ،طالبان کے خلاف سب سے پہلے ہم نے آوازاٹھائی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کادھرامطلب الطاف حسین ہے ،عمران خان کون ہوتاہے کہ وہ الطاف حسین کی بات کرے ۔انہوں نے کہاکہ آج تک خودالطاف حسین نے کوئی الیکشن نہیں لڑامگرہمارے قائدنے ہمیں پیسہ دیکرالیکشن لڑایا،اگرعمران میں ہمت ہے تواس طرح کی سیاست کرکے دکھائیں ۔عمران خان ملک کوتوڑنے کی بات کررہے ہیں ملک کوجوڑنے کی بات نہیں کررہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!