تازہ ترینعلاقائی

کراچی کی صورتحال، ایم کیوایم کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ

اسلام آباد(بیوروچیف) ایم کیوایم نے کراچی کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ اسلام آباد میں جاری قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیوایم کے رکن اسمبلی عبدالقادرخانزادہ نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادراے اس تمام صورتحال سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں اورحکومت کی جانب سے بھی امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے لئے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا گیا۔ ایم کیوایم نے اجلاس سے واک آوٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کل تک شہرمیں امن وامان کے حوالے سے واضح مؤقف پیش نہ کیا تو ایم کیوایم قومی اسمبلی کے تمام اجلاسوں کا بائیکاٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ کئی روز سے مزید شدت آگئی ہے جس کے دوران متعدد افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 13 ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker