پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا مشترکہ اجلاس

کراچی(نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کانوٹس جاری کرنے کے معاملے کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کانوٹس انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ سپریم کورٹ کے مخصوص بینچ کے فاضل جج نے اٹھائیس نومبر کو کراچی بدامنی کیس پرعملدرآمدکی سماعت کے دوران جوریمارکس دیے وہ غیرآئینی، ،غیرجمہوری اورعوام کے مینڈیٹ کی توہین ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین صرف ایک فردنہیں بلکہ ملک کی تیسری بڑی عوامی جماعت کے سربراہ اور کروڑوں عوام کے متفقہ اور ہر دلعزیز رہنما ہیں لہٰذا عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے پرالطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنا صرف ان کی ہی نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے جذبات اورانکے مینڈیٹ کی کھلی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑہ میں'' امن رنگ'' پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker