تازہ ترینعلاقائی

الطاف حسین سپریم کورٹ نہیں جائیں گے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اعلان

mqmکراچی(نامہ نگار) ایم کیو ایم کے کارکنان نے فلک شگاف نعروں کی صورت میں اپنے قائد الطاف حسین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ وہ آخری سانس تک الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور ان کے قائد سات جنوری کو سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کارکنان سے پارٹی قیادت چھوڑنے کی رائے طلب کرنے پر کارکنان کی بڑی تعداد کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر جمع ہوگئی۔ کارکنان نے بڑی تعداد میں اپنے قائد کی تصاویر اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ نعرے بازی کے دوران بہت سے کارکنان جذباتی ہوگئے اوراعلان کیا کہ وہ اپنے قائد کے لئے جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں ہیں۔ اس موقعے پر ایم کیو ایم کے ارکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین سات جنوری کو سپریم کورٹ نہیں جائیں گے کارکنان آخری سانس تک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑہ بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل اور جیپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2سٹوڈنٹ جان بحق جبکہ والد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker