تازہ ترینعلاقائی

ایم کیو ایم کےرکن سندھ اسمبلی منظرامام محافظوں سمیت قتل

MQM-Manzar-Imamکراچی (نامہ نگار)  پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور کاروباری مرکز کراچی میں جنوبی صوبے سندھ  کے قانون ساز ادارے کے رکن منظر امام کو ان کے تین محافظوں سمیت فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔صبح سے اب تک ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ  اورنگی ٹاؤن کے علاقے نشان حیدر پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی گاڑی پر گولیاں برسادیں۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے منظر امام کی گاڑی پر دو طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے انہیں اور ان کے محافظوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔ عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق مقتول رکن قومی اسمبلی کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہےاور وہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ہی رہائش پذیر تھے۔ واقعہ کے بعد ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے دکانیں اور مارکیٹس بند کرادیں، لوگوں کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال اور مقتول منظر امام کی رہائش گاہ پر جمع ہونا شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عبدِ جہالت، اِبنِ حماقت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker