پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم کا 14 نومبر کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم ملتوی

کراچی(نمائندہ پاک نیوز) متحدہ قومی موومنٹ نے محرم الحرام کے احترام میں 14 نومبر کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم ملتوی کردیا ہے۔ متحدہ قومی مومنٹ کے تحت 14 نومبر کو ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم منعقد کیا جانا تھا لیکن محرم الحرام کے احترام میں اسے موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی ریفرنڈم موٴخر کرنے کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔ ایم کیو ایم عوامی ریفرنڈم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  جسٹس(ر) زاہد قربان علوی نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker