پاکستان

ایم کیو ایم کا مقصد صوبے نہیں ہلڑبازی ہے

لائور(سٹاف رپورٹر) پاکستانی قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ کا مقصد نئے صوبوں کا قیام نہیں بلکہ ان کا مقصد صرف ہلڑ بازی کرنا ہے۔

وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے ایم کیو ایم جو ڈرامے بازی کررہی ہے ہمیں اس سے اختلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  این سی او سی نےدوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کی اجازت دے دی

چودھری نثار نے کہاکہ ایم کیو ایم یہ قرار داد کس ضابطے اور قانون کے مطابق ہے۔ نئے صوبے بن سکتےہیں اگر صوبائی اسمبلیاں اس کی منظوری دیں اور مروجہ قانون کے تحت ان پر عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹرولیم مصنوعات 6روپے 93 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

انہوں نے کہاکہ نئے صوبوں کی بات وہ جماعت کررہی ہے جس کو پنجاب اورخیبر پختونخوا میں کوئی مینڈیڈیٹ حاصل نہیں وہ صرف لندن سے ایک فون کال پر ڈرامے بازی اور ہلڑبازی شروع کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر قدیر خان نےتحفظ پاکستان کیلئے سیاسی جماعت کااعلان کردیا

قائد حذب اختلاف نے کہاکہ صوبے بنانا گڈا گڈی کا کھیل نہیں ہے۔ اس میں وسائل کی تقسیم، پانی کی تقسیم کا خیال رکھنا ہوگا۔ مخالفین پر گند اچھالنے سے صوبے نہیں بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker