تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

مائیکروسافٹ کا ایم ایس این میسنجر ختم کرنیکا اعلان

msn mesenjerنیویارک (نمائند آئی ٹی) مائیکرو سافٹ نے اپنا ایم ایس این چیٹ میسنجر 15 مارچ تک اسکائپ انٹرنیٹ ٹیلیفونی سروس سے تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔ مائیکرسافٹ کی جانب سے ایک ای میل کے ذریعے ایم ایس این میسنجر صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اسکائپ میں اپنے اکاؤنٹ کو مقررہ تاریخ تک اپ ڈیٹ کرلیں۔ مائیکروسافٹ نے گزشتہ برس نومبر میں اپنا میسنجر ختم کرکے اسکائپ کو اپنانے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اس کے لئے تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق 15 مارچ کے بعد چین کے علاوہ دنیا کے ہر حصے میں ایم ایس این میسنجر کو ختم کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker