تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: ترکی کی عوام نے وطن اور جمہوریت سے محبت کا حق ادا کردیا، مفتی حیدر علی حیدری

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)ترکی کی عوام نے وطن اور جمہوریت سے محبت کا حق ادا کردیا، پاکستان کے موجودہ حکمران اپنے بارے میں دور دور تک ایسی توقع نہ رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان راہ حق پارٹی راولپنڈی کے صدر مفتی حیدر علی حیدری نے اپنے ایک بیان میں کیا،مفتی حیدر علی حیدری کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین دہائیوں سے ترکی کی لیڈرشپ اور عوام نے جس بھنور سے اپنے ملک کو نکالا ہے وہ ملت اسلامیہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں ترکی نے اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ ان کی یہ تاریخ ساز جدوجہد، سامراج کی دیواروں میں دراڑ ڈال چکی ہے۔ ہمارے حکمران عوام سے للچائی ہوئی نظر سے توقع کے پہاڑ وابستہ کرکے گہری نیند لگائے بیٹھے ہیں کہ پاکستانی عوام بھی ایسا کریں گے لیکن موجودہ اور گذشتہ حکمرانوں نے اپنی تجوریاں ہی بھری ہیں اور عوام کو ایک ٹکے کا مفاد حاصل نہ ہوسکا۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی، کپڑے اور مکان سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ ظلم پر ظلم یہ ہے کہ بعض سیاسی جماعتوں نے درجنوں دہشت گردوں کو پناہ دئیے رکھی اور غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بن کر وطنِ عزیز میں دہشت گردی کو پروان چڑھاتی رہیں جس کے نتیجے میں عوام کے حصے میں دہشت گردی، خوف و ہراس، بے روزگاری، مہنگائی اور بے راہ روی ہی رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج جب پاکستان اقتصادی ترقی کے حوالے سے انتہائی اہم موڑ پر کھڑا ہے تو اس موقع پر بھی عوام کو حکمرانوں سے دور دور تک خیر کی توقع نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے عوام اپنے حکمرانوں سے بے زار تر ہوتے چلے جارہے ہیں مگر غلط کے مقابلے میں غلط کوئی اصول نہیں ہوتا۔ ہم عوام سے اپیل کریں گے کہ عوام جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں اور ہم عسکری اداروں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ملکی سرحدوں کی حفاظت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کی مثلث اس وقت عالم اسلام کیلئے قائدانہ کردار ادا کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ مسلم حکومتوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کیلئے ترک عوام کا حالیہ اقدام انتہائی دندان شکن جواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:ڈاکخانہ پشین کا نیا کارنامہ‘راز کھول گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker