تازہ ترینعلاقائی

مفتی محمد نعیم کا مولانا عبدالرحمن سمیت دیگربیگناہ افراد کے قتل پر افسوس کااظہا ر

کراچی ﴿نامگار﴾جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ جے یوآئی کے علاقائی امیر مولانا عبدالرحمن سمیت دیگربیگناہ افراد کے قتل پر افسوس کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوںنے رمضان المبارک کی آمدپرشہرقائدمیںمزیدخوف وہراس پھیلانے کیلئے سیکیورٹی فورسزپربم حملوںکاسلسلہ بھی شروع کردیا، اقتدار کی ہوس نے حکمرانوںکو مصلحت ومفاہمت کالبادہ اڑاھاکر قانون نافذکرنے والے اداروںکودہشت گردوںکیخلاف کارروائی نہیںکرنے دے رہے۔گزشتہ تین ماہ میں مولانا اسلم شٰخوپوری سمیت متعدد علمائ کرام کی شہادت دینی قوتوں کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،پورے ملک میں آگ اور خون کا کھیل دن بدن بڑھ رہاہے جبکہ حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے بلند بانگ دعوے کرتے نہیںتھک رہی۔ جامعہ بنوریہ سے جاری بیان میںمفتی محمد نعیم نے کہا کہ ک مولانا عبدالرحمن نڈر،بے باک اور باکمال کردار کے حامل انسان تھے، انہوں نے اپنی زندگی میں تشدد کا راستہ نہ اپنا یااور نہ کسی کو اپنانے دیا ان کی فر قت ہم پر کسی بار گراں سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں عرصہ دراز سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت علمائ کرام کوٹارگٹ کیا جارہاہے ،علمائ اپنی حفاظت کا بندوبست خود کریں، قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام میں یکسر ناکا م ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میںسینکڑوں افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا کوئی دن ایسا نہیں جس میں عوام کا قتل عام نہ ہوا ہواور حالات دن بدن مزید کشید ہ ہورہے ہیں ۔ ملک دشمن عناصر نے پہلے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعہ کراچی کے امن کو سپوتاژکیا اور اب تو سیکورٹی اہل پر بم حملوں تک بات آن پہنچی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت توجہ دیتی تو حالات اس حد تک سنگین روخ اختیار نہ کرتے ، حکمرانون کی چھپی نے ملک کو انارکی کی راہ پر گامزن کردیا اب بھی حکمران جمہوریت اور حکومت کی کامیابی پر نازاں ہوکر اپنی بے شرمی کودنیا چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ قاتل غارت گری کا سلسلہ صرف کراچی تک محدود نہیں رہا اب تو ملک کے ہر حصے میں قتل کے واقعات کی خبریں اخبارات میں چھپ رہی ہیں آئے روز بم دھماکے ٹارگٹ کلنگ نے عوام کو گھروں میں محسور کرکے رکھ دیا ہے ، ایسا لگتاہے جیسے ملک میں کسی دشمن کی فوج کے ساتھ جنگ چل رہی ہو ، انہوں نے حکمران وسیاستدانوں سے اپیل کی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت حالات کو صحیح راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کرے ایسا نہ ہو کہ عوام خود اپنی حفاظت کا سامان کرنے سڑکوں کارخ کرے اور حکمرانوں کی جاہ حشمت کو ملیامیٹ کرے ۔ #

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈینگی وائرس کے انسداد کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر اوکاڑہ کے تحت رضاکاروں کی رجسٹریشن ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئر محمد عارف کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker