تازہ ترینکھیل

کرکٹ میدان میں کھیلی جاتی ہے لیپ ٹاپ پر نہیں، محمد اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بالنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے مختصر کرکٹ کیرئیر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میدان میں کھیلی جاتی ہے لیپ ٹاپ پر نہیں۔ یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بالنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر کے دوران گراہم گوچ، اسٹیو ریکسن اور جاوید میانداد سے انھوں نے کوچنگ ٹیکنکس اور منصوبہ بندی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کی وجہ سے وہ یہاں کی کرکٹ اور اس کےمسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ جس کے حل کے لیے انھیں کچھ وقت درکار ہوگا مگر بارہ ماہ کا وقت ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کافی ہے۔ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے اور ان کا سارا فوکس بالنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  جمہوری روح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker