فن فنکار

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کی 6 ویں برسی منائی گئی

لاہور ﴿نمائندہ شوبز﴾بہترین فٹ ورک،ایکسیلنٹ ڈائیلاگ اورجاندارلب ولہجہ ،ان تمام خوبیوں سے بھرپور پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈاداکارمحمدعلی میدان اداکاری میں آنیوالوں کیلئے وہ کسی بھی درسگاہ سے کم درجہ نہیں رکھتے۔ باوقارشخصیت کے مالک اداکار محمد علی نے فنی سفر کا آغازریڈیوپاکستان سے کیا۔1962 میں پہلی فلم "چراغ جل رہا ” میں بطور ہیروجلوہ گرہوئے۔سٹائلش ہیرومحمدعلی نے سلورسکرین پرمردانہ آوازکی گائیکی کے فروغ میں اہم کرداراداکیااوران کی اداکاری ان پرعکس بندہونیوالے گیتوں سے آج بھی جڑی ہوئی ہے۔فن اداکاری کے ذریعے دنیابھرمیں لاکھوں پرستاربنانیوالے محمدعلی کادوستانہ بھی خوب تھاانہوں نے ملکی اورغیرملکی حکمرانوں سمیت کئی اعلٰی شخصیات کواپناگرویدہ بنایا۔فلمی اورسماجی خدمات کے اعتراف میں جہاں گلبرگ کی اک شاہراہ علی زیب کے نام سے منسوب کی گئی وہیں انہیں متعدد سرکاری اورغیر سرکاری اعزازات سے بھی نوازاگیا۔برسی کے موقع پرحضرت میاں میردربارکے احاطے میںمحمدعلی کی قبرپرسیکڑوں پرستارآتے ہیں جہاں فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری میں ہیروکے کردارکوامرکرنیوالے محمد علی کودنیاچھوڑے 6 برس بیت گئے مگرانڈسٹری اورشائقین فن آج بھی انکی یاد دل میں بسائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  جوہی چا ولہ آج اپنا 45واں جنم دن منا رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker