تازہ ترینکھیل

محمد عامر انگلینڈ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار

انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے محمد عامر کو انگلینڈ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ بولے محمد عامر کے ماضی پر بات کرنے کے بجائے ان کی موجودہ بولنگ کا توڑ نکالنا چاہیے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ نے کہا کہ محمد عامر انگلینڈ کے لیے سیریز میں سب سے بڑا خطرہ ہے،، انھوں نے کہا کہ ہمیں عامر کا ماضی بھول کر ان کی موجودہ بولنگ پر توجہ دینا ہوگی، کیوں کہ جس طرح عامر نے ٹونٹن میں بولنگ کی وہ انتہائی خطرناک دکھائی دیے. اسٹیورٹ براڈ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کی کمی ضرور محسوس ہوگی مگر وہ ان کے بغیر پہلے بھی جیتے ہیں اور اس بار بھی جیتنے کی کوشش کریں گے. اسٹیورٹ براڈ نے لارڈز کی وکٹ کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر فاسٹ بولرز کو زیادہ مدد نہیں ملے گی، اور بیس کھلاڑیوں کو آوٹ کرنا ایک چیلنج ہوگا.

یہ بھی پڑھیں  جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی تدفین لاہور میں کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker