تازہ ترینکھیل

محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

muhammad amirلاہور(نمائندہ سپورٹس)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پانچ سالہ پابندی کے شکار محمد عامر پر کرکٹ کے دروازے کھلنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ آئی سی سی نے نوجوان کرکٹر کو کھیلنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ لارڈز کے میدان میں کرائے جانے والے نوبال محمد عامر کے لئے ایک بھیانک خواب کی مانند ہے جس کے بعد نوجوان فاسٹ باؤلرکو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف سمیت پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ پانچ سالہ پابندی کے تین سال گزرنے کے بعد محمد عامر کو دوبارہ ایکشن میں لانے کیلئے پی سی بی حکام متحرک ہوئے اور کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے۔ آئی سی سی کے اجلاس میں نوجوان کرکٹر پر پابندی کم کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پانچ رکنی کمیٹی نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد محمد عامر کو ایکشن میں آنے کا گرین سگنل دے دیا۔ آئی سی سی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر محمد عامرڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے۔ اور ایک سال تک ان کی نگرانی کی جائے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد محمد عامر پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کی توقع ہے جس کے بعد نوجوان فاسٹ باؤلر ایک بار پھر سے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پرفارمنس اور روئیے کا جائزہ لینے کے بعد مزید کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پریاں والا بابا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker