تازہ ترینعلاقائی

سندھ کی تمام جیلوں کی سکیورٹی سخت کی جائے،محمد ایازسومرو

کراچی﴿نامہ نگار﴾ سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات محمد ایاز سومرو نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اور آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی تمام جیلوں کی سکیورٹی فوری طورپر سخت کی جائے تاکہ کوئی بھی ناگہانی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام جیلوں باالخصوص حساس قرار دئے گئے جیلوں سینٹرل جیل کراچی، ڈسٹرکٹ جیل ملیر،سینٹرل جیل حیدرآباد اور سینٹرل جیل سکھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات سخت کئے جائیں اور اس سلسلے میں تمام مطلوبہ اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے قلیل مدت کے اندر جیلوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ اس کے باوجود سکیورٹی کا معاملہ انتہائی اہم حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی کے معاملے پر جس افسر نے کوتاہی کی اس کو معاف نہیں کیا جائے گا۔#

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button