علاقائی

مکرم خان صحافی شہید کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے

حا صل پور﴿ بیوروچیف پاکستان ﴾ مکرم خان صحافی شہید کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے۔ گولی اور بندوق سے آزادی صحافت کو نہیں دبایا جاسکتا۔ پریس کلب تحصیل حا صل پور کی احتجاجی ریلی۔نعرہ بازی۔ تفصیل کے مطابق پریس کلب تحصیل حاصل پور سے مکرم خان صحافی کو شہید کرنے پرایک ہنگامی اجلاس کا انقعاد کیا گیا جس کی صدارت شیخ محمد سیلم صدر پریس کلب نے کی۔ بعد ازاں پریس کلب حا صل پور کے عہدران وممبران نے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ جس کی قیادت صدارت شیخ محمد سیلم صدر پریس کلب نے کی۔ صحافی برادری نے مختلف قسم کے کتبے اٹھا رکھے تھے اور جن پرمختلف قسم کے نعرے درج تھے۔کہ مکرم خان صحافی شہید کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے وغیرہ۔ریلی پریس کلب حاصل پور سے ہوتی ہوئی عدالت چوک اور پھر اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر پہنچی جہاں پر شیخ سیلم صدر پریس کلب۔ چوہدری محمد افضل گل سابق ایم پی اے۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری ندیم اقبال چوہان۔فیاض احمد خان جنرل سیکرٹری پریس کلب حاصل پور۔ چوہدری معظم اقبال۔زبیر ایڈووکیٹ۔ ندیم خالق۔ ودیگر نے اپنے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ مکرم خان صحافی کا خون رایگاں نہیں جائے گا۔ گولی اور بندوق سے آزادی صحافت کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔اور آزادی صحافت کی شمع بجھانا بہت بڑا ظلم ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں۔کہ مکرم خان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔ اوران کوکیفر کردار تک پنچایا جائے اس موقع پر صحافی برادری کثیر تعداد میں موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  رحمان ملک پراعتبارنہیں،ابھی گرفتاری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،عزیربلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker