پاکستانتازہ ترین

ملک گیراحتجاجی تحریک کا آغاز 12نومبر کو اسلام آباد میں احتجاجی کیمپ لگا کرشروع کیا جائے گا،کسان بورڈ

لاہور (پریس ریلیز) آج مورخہ 4نومبر 2012 کو لاہور میں کسان بورڈ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان منعقد ہوا۔ 6گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں مرکزی نائب صدور، ڈپٹی سیکرٹری جنرلز، چاروں صوبائی صدور ہمراہ سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں شرکا کی باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی کسان دشمن اور زراعت کش پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے جس کی ابتدا اسلام آباد سے 12نومبر 2012کو احتجاجی کیمپ لگا کر کیا جائے گا۔ اگر حکومت وقت نے کاشت کاروں کے ان کے جائز حقوق نہ دیے تو تحریک کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک کسانوں کے جائز مطالبات نہ مان لیے جائیں۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ۔۔۔
1۔ حکومت کی طرف سے گنے کا موجودہ مقرر کردہ ریٹ 170 روپے فی چالیس کلو گرام کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے اس سے ان کے پیداواری اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔ موجودہ قیمت فوری طور پر معطل کی جائے اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ بلا کر باہمی مشاورت سے نئی قیمت مقرر کی جائے۔
2۔ بجلی کا زرعی ٹیرف کم کیا جائے، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر کاشت کاروں کو لوٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور بلوچستان کی طرز پر باقی تینوں صوبوں میں بھی زرعی ٹیوب ویل کے لیے فلیٹ ریٹ مقرر کیے جائیں۔
3۔ دھان، گندم، کپاس اور دیگر تمام زرعی اجناس کی قیمتیں مقرر کرتے وقت کسانوں کے حقیقی نمائندوں سے مشاورت کے بغیر کوئی نرخ مقرر نہ کیا جائے اور قیمتوں کا اعلان فصل کی بوائی سے کم از کم ایک ماہ قبل کر دیا جائے۔
4۔ گنے کی گزشتہ سالوں کے پے منٹ کے کروڑوں روپے فوری ادا کیے جائیں اور آئندہ کے لیے گنے کی پے منٹ سی پی آر کی بجائے بذریعہ چیک کی جائے۔
5۔ کھاد کے قیمتیں کم کر کے ہر بوری پر نرخ لکھے جائیں۔
6۔ مارکیٹنگ کے نظام کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے کاشت کاروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker