تازہ ترینکالممرزا عارف رشید

ملک کے بڑے بڑے لکھنے والوں سے گزارش ہے میری

mirza arifہمارے ملک میں بہت بڑے بڑے لکھنے والے اس وقت بھی موجود ہیں اگر ملکی سیاست پر لکھنا ہو دھرنوں پر لکھنا ہو ملک کے کسی سیاستدان کو صفہ اول کا سیاستدان بنانا ہو کسی کی پگڑی اُچھالنی ہو پسندنہ پسند پر بات کرنی ہو تو ہم کسی سے کم نہیں ہمارے ملک کے سیاستدان ملک سے وفاداری نہیں کر رہے تو تھوڑا سوچیں ہم لکھنے والے بھی اُس بات کو نہیں لکھ رہے جن باتوں پر ہمیں لکھنا چاہیے ہمارا پیارا ملک آج کہا کھڑا ہے سیاستدان اس ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں یہ کام لکھنے والوں کا ہے اس ملک سے سب کچھ ختم ہوتاجارہا ہے اگر دنیا کی نظر پیٹرول پر ہے معدنیات پر ہے تو کس طرح اپنے ملک کے لیے سب کچھ حاصل کر لیتے ہیں جب کہ ہمارا ملک زراعت کا ملک کہلاتاہے اس کے لیے پانی کا ہونا بہت ہی اہم ہے سبزیاں گنا ،گندم، کپاس اس ملک کے لیے اہم ہیں اس طرف توجہ دی جائے جنوبی پنجاب کا بہت سا علاقہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے بنجر پڑا ہے چولستان میں پانی نہ ہو نے کی وجہ سے بہت بڑا رقبہ آباد نہیں ہے اگر چولستان کو آباد کر لیا جائے تو ملکی پیداوار اور زیادہ ہو سکتی ہے د نیا آگے کی طرف سوچ رہی ہے ہم ہیں کہ ابھی تک تجربے کر رہے ہیں قدرت نے ہمارے ملک کو ہر چیز سے نوازا ہے پھر بھی آج تک ہم نے اُن چیزوں پرشکر ادا نہیں کیا جو بات آج میں کرنا چاہتا ہوں اُس بات پر غور کرنا ہوگا میں ملک کے بڑے بڑے لکھنے والوں سے میری التجا ء ہے کہ ہمارے ملک کو پانی کی بہت ضرورت ہے اس طرف حکومت کی توجہ بہت ضروری ہے ہر ملک کے لیے کوئی نہ کوئی چیز اہم ہوتی ہے ملک پاکستان کے لیے زراعت بہت ہی اہم ہے آنیوالے کچھ سالوں میں پانی کی قلت بہت زیادہ ہو جائے گی اگر ہم نے ابھی بھی اس بارے میں نہ سوچا تو ہمارا حال بھی اُن ممالک جیسا ہو جائے گا جہاں پانی نہ ہونے کی وجہ سے قحت نازل ہو گیا ہے تمام ممالک کی حکومتیں اپنے ملک کے لیے سوچ رہے ہیں ہم کب اس بارے میں سوچیں گے ابھی تک بجلی کا بحران ختم نہیں ہو رہا گیس ہمارے اپنے ملک کی پیداور ہونے کے باوجود بھی نہیں ملتی انڈسڑی تباہ ہوتی جا رہی ہے ملک کا روپیہ آج نہ ہونے کے برابر ہے روپے کی قدر اس دن ختمگئی تھی جس دن پانچ ہزار والا نوٹ ما رکیٹ میں آیا تھا جب تک ہم لکھنے والے حکومت کی توجہ نہیں دلائے گے اُس وقت تک کچھ بھی نہیں ہو گا میں اتنا کہوں گا غریب نے اس ملک میں رہنا ہے کاشتکارکو جب تک پانی نہیں ملے گا تو کاشتکار کس طرح اپنی کاشتکاری کریگا ڈیم کا اب بنانا پاکستان کے لیے بہت ضروری ہو گیا ہے بھارت نے اتنے ڈیم بنا لیے ہیں ایک ہم ہیں کہ ابھی تک سوچ رہے ہیں کالا ڈیم بنائے یا ابھی اُس کی ضرورت نہیں جب تک ڈیم ہمارے ملک میں نہیں ہو گا پانی کی ضرورت کس طرح پوری کریں گے پاکستان کا بہت بڑا رقبہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے بنجر پڑا ہے چولستان میں پانی جب تک نہیں جائے گا اُس وقت تک لاکھوں ایکڑ رقبہ آباد نہیں ہو گا چولستان میں اس سال بھی بارش نہ ہونے کی وجہ سے ٹوبے خشک پڑے ہیں خشک سالی کی وجہ سے انسان اور جانور مرنا شروع ہوگئے ہیں حکومت پنجاب نے جن منصوبوں کا اعلان کیا تھا اُن میں سے آج تک کوئی بھی مکمل نہیں ہو سکا 1100 ٹوبوں کی بھل صفائی آٹھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی نہیں ہو سکی پانی کی شدید کمی کی وجہ سے ا ور موات بھی ہو سکتی ہے پا نی نہ ہو نے کی وجہ سے آج بھی ملک کی زراعت تباہ ہوتی جا رہی ہے دریا بند ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی کم سیکم ہوتا جا رہا ہے کچھ پانی اگر بھارت سے پاکستان میں آ بھی جاتا ہے تو اُس پانی کو ہم اکٹھا نہیں کر سکتے سالانہ 4کر وڑ ا یکڑ فٹ ہمارے استمال میں نہیں آتا اور سمندر کی نظر ہو جاتا ہے اگر حکومت تھر اور چو لستان کو سالانہ 80 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دے تو لاکھوں زندگیاں بچ سکتی ہیں ملک کی زارعت بھی بہتر ہو سکتی ہے اس وقت ملک کے لیے کالا ڈیم بنا بہت ہی اہم ہے ہماری حکومتوں کو پانی کے مسئلہ پر سوچنا ہو گا! جب تک پانی کا مسئلہ حل نہ ہو جائے اُس وقت تک چُپ نہ رہیں۔ میں ایک بار پھر گزرش کرتا ہوں! ملک کے بڑے بڑے لکھنے والوں سے کہ اس پر غور کریں ۔ہم آپ کے سامنے ابھی بہت چھوٹے لکھنے والے ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے آپ ہر فورم پر بات کر سکتے ہیں پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے اقتدار میں رہنے والے کب ایسی باتے سوچتے ہیں ہمشہ جنوبی پنجاب والوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جنوبی پنجاب کو اُس کے حصہ کا پانی نہیں دیا جاتا آج بھی جنوبی پنجاب میں کاشتکار پریشان ہیں گنے کی پیداوار پانی کم ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان میں ہے اس کا نقصان کاشتکار کو ہو رہا ہے موسم گرما میں گندم جو کہ ملک کے لیے بہت ہی اہم ہے پانی کم ہونے کی وجہ سے اپنی اوسط پوری نہیں کر پاتی غریب کاشتکار پریشان ہو جاتا ہے اس بارے میں غور کرنا ملک کے لیے اچھا ثابت ہو گا کسی بھی فورم پر اگر میری لکھی ہوئی بات پر غور کیا جائے گا تو میں سمجھوں گا ملک کے لیے کوئی اچھا کام کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  متحدہ مجلس عمل تحصیل پتوکی کے انتخابات مکمل

note

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker