پاکستانتازہ ترین

رحمان ملک کی دہلی میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات

دہلی(نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اموراورنئے ویزا معاہدے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔رحمان ملک کا کہنا تھا نئی ویزا پالیسی سے تعلقات بہترہوں گے۔ ماضی کی تلخیاں فراموش کرکےمستقبل کی طرف دیکھا ہوگا،بھارت کے دورے پر موجود وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے نئی دہلی میں وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نئے ویزا معاہدے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا نئی ویزا پالیسی سے دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات بہترہوں گے۔ ماضی کی تلخیاں فراموش کرکےمستقبل کی طرف دیکھا ہوگا، بھارت حافظ سعید کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم کرے، انھوں نے کہا ممبئی حملوں کا بابری مسجد کے واقعے سے موازنہ نہ کیا جائے، دونوں ملکوں کی قیادت خطے میں امن و استحکام چاہتی ہے۔ رحمان ملک نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے خیرسگالی کاپیغام بھی پہنچایا، ملاقات کے دوران دیگر دوطرفہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: چڑیاگھرمیں شترمرغ کی مادہ سوہنی عدد انڈوں کوسینےمیں مصروف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker