پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن کے وفد کی پیر پگارا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات

کراچی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایک مرکزی وفد نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا، راجا ظفر الحق، غوث علی شاہ ، مشاہد اللہ خان اور دیگر شریک تھے ۔ جبکہ پیرپگارا کے ہمراہ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیا ز احمد شیخ بھی موجود تھے ۔ وفد نے پیرپگار اسے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ظفر الحق نے کہا کہ ہم نے پیرپگارا کے ارشادات سنے ، ہمارے پرانے تعلقات ہیں جو برقرار ہیں، اور بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پیرپگارا کے خاندان کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے کافی معاملات پر ہماری ان سے ہم آہنگی ہے۔اس موقع پر امتیاز شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ پیر پگارا عید الضحیٰ کے بعد پنجاب کا دورہ کرینگے اور باقاعدہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے ، مسلم لیگ فنکشنل سے تمام سیاسی پارٹیوں کا رابطہ ہے ، اس سے قبل میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے میر جان احمد تالپور، رئیس نور محمد مری، پیر سجاد شاہ سرھندی، اور دیگر نے پیرپگارا سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button