علاقائی
شادی گھرماتم کدہ بن گیا،نوجوان دلہن کوقتل کرکےخودکشی کرلی
ملتان (بیوروچیف) ملتان میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں خوشیوں بھرا گھراس وقت ماتم کدہ بن گیا جب ایک نوجوان نے دلہن کو شادی کے روز قتل کردیا اور اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرڈالا۔ ملتان کے نواحی علاقے غریب آباد میں شادی کے ہنستے بستے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب عروسی لباس میں ملبوس مریم پیا گھر سدھارنے کے بجائے نوجوان عبد الرحمان کی گولی کا نشانہ بن کرموت کے منہ میں چلی گئی۔ ملزم عبدالرحمان مریم سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ناکامی پراس نے انتہائی قدم اٹھایا اور مریم کو گولی مارنے کے بعد اپنی زندگی کا چراغ بھی گل کردیا۔ دونوں لاشوں کو نشتراسپتال منتقل کردیا گیا۔
You must be logged in to post a comment.