تازہ ترینعلاقائی

ملتان:پسند کی شادی پرلڑکی کوماںاوربہن سمیت منہ کالا کرکے گھمایا گیا

ملتان(بیورو چیف) ملتان میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے دونوں ماموں اور برادری کے لوگوں نے لڑکی،ماں ،بہن کا منہ کالا کر کے محلے میں گھمایا نواحی گاوٴں مخدوم رشید میں پسند کی شادی کرنے والی صوبیہ کا کہنا ہے کہ اس نے ڈیڑھ ماہ قبل اندورن سندھ میں پسند کی شادی تھی، تین روز قبل وہ اپنے ماں باپ کو منانے گاوٴں آئی،گھر والے تو مان گئے مگر آج جب گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا تو دونوں ماموں ،ممانی اور برادری کے لوگوں نے مل کر لڑکی ، ماں اور اس کی بہن کا منہ کالا کر کے گلیوں میں گھمایا ،صوبیہ نے الزام عائد کیا کہ اْن لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ،جب پولیس موقع پر پہنچی تو مبینہ ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی طرف سے جب درخواست دی جائے گی توکا رروائی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا کے مقامی صحافی صدر واہ ، ٹیکسلا پریس کلب سید مشتاق حسین نقوی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker