پاکستانتازہ ترین

6 جون سے ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کرد یں گے،غیاث پراچہ

ملتان(نامہ نگار) ملتان میں سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ بندش اور مجوزہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ملتان میں سی این جی ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ کی قیادت میں معصوم شاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس سے پہلے سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس میں غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سی این جی کی تین روزہ بندش اور مجوزہ قیمتوں کے خلاف 6 جون کو ملک بھر میں احتجاجاً سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیئے جائیں گے اور اس ہڑتال میں پٹرول پمپس مالکان کو بھی شامل کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ غیاث پراچہ نے سی این جی صارفین اور سی این جی پر چلنے والی گاڑی پر سفر کرنے والے عام شہریوں سے احتجاج میں شرکت کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں، کچھ لوگ باہر سے اختلافات دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker