پاکستانتازہ ترین

وزارت خارجہ،مذہبی امورکے بعد وزرات عظمیٰ بھی چھن گئی،تینوں مخدوم اسمبلیوں سے باہر

ملتان﴿ بیورورپورٹ﴾وزارت خارجہ،وزارت مذہبی امور کے بعد وزارت عظمیٰ بھی ملتان سے چھن گئی ،ملتان یتیم ہوگیا۔پاک نیوزکی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی نااہلی سے قبل شہرملتان سے منتخب شاہ محمودقریشی وزارت خارجہ اور ملتان سے تعلق رکھنے والے حامدسعیدکاظمی وزارت مذہبی امورسے مستعفٰی ہوچکے ہیں۔وزارت عظمیٰ ملتان کیلئے ایک اعزازتھا ۔جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کے علاوہ ملک بھرمیں ملتان کے بارے میں حاسدانہ جذبات پائے جاتے تھے۔دیگراضلاع اورصوبوں کے افراد اکثریہ کہتے رہتے کہ وزیراعظم سارے فنڈزاپنے آبائی شہرملتان میں لگارہے ہیں لیکن اب ملتان سے یہ اعزازبھی چھن گیا،تاریخ میں پہلی مرتبہ ملتان کے تینوں مخدوم اسمبلیوں سے باہر ہیں۔مخدوم شاہ محمودقریشی ،مخدوم جاوید ہاشمی تحریک انصاف میں شمولیت کے باعث اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفٰی ہوگئے تھے جبکہ مخدوم یوسف رضا گیلانی کوعدالتی فیصلہ کے بعد وزارت عظمیٰ اور اسمبلی دونوں سے باہرجانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:یاں محمد نواز شریف ملکی ترقی اور سا لمیت کی حقیقی ضمانت ہیں، آصف باجوہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker