تازہ ترینعلاقائی

لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو پنجاب میں جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے،عبدالقادرگیلانی

ملتان﴿بیوروچیف﴾ پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی کے ممبر سید عبدالقادرگیلانی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی شدید کمی ایک حقیقی مسئلہ ہے لیکن پنجاب میں اس کو جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے جس سے نہ صرف بدامنی کی فضائ بڑھ رہی ہے بلکہ سرکاری املاک کے ساتھ بے گناہ اور معصوم عوام کی املاک بھی تباہ ہورہی ہے۔وہ گزشتہ رات یونین کونسل متی تل کے علاقے میں عمائدین علاقہ ملک احمد بخش گاگرا،ملک ظہور احمد گاگرا،ماسٹر محمد یار ابھا،شفیع خان بلوچ،ملک ساجد دھرالہ،ملک نوید دھرالہ ،محبوب بلوچ ودیگر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس حلقے کی مختلف یونین کونسلوں میں ایم پی اے ملک احمد حسن ڈیہڑ اورمیں خود ہرہفتے تین روز موقع پر رہ کر عوامی مسائل کوسن کر ان کو حل کریں گے۔اس موقع پر حافظ مسعود نواز اٹھنگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے ناراض دوستوں اور عمائدین کوپیپلزپارٹی میں شامل کرنے کا کام سونپا تھا جو اب تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن ہے اورآئندہ دوماہ میں اس علاقے میں صرف پیپلزپارٹی کے ووٹرز ہرطرف نظرآئیں گے اورآئندہ الیکشن میں اس حلقے سے مخالف پارٹیوں کو پولنگ ایجنٹ بھی نہیں ملے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button