پاکستانتازہ ترین

ملتان:گیلانی کی نااہلی سے خالی نشست پرالیکشن19جولائی کو ہوگا

اسلام آباد(بیوروچیف)  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے ملتان میں قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست کے ضمنی الیکشن کے شیڈول جاری کردیا ہے ، پولنگ 19 جولائی کو ہوگی ۔ قومی اسمبلی کا حلقہ 151 ، ضلع ملتان کے شمالی حصے پر مشتمل ہے جس میں کچھ شہری اور زیادہ تر نواحی اور دیہی علاقہ آتا ہے ، الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق این اے 151 ملتان کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی 25 اور 26 جون کو ہوگی، کاغذات نامزدگیوں کی پڑتال، اعتراضات، اپیلوں جیسے مراحل کے بعد اس انتخابی حلقہ میں پولنگ 19 جولائی کو منعقد کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:مساجد کی بوگس رجسٹریشن کی تحقیقات کرنے پرصحافیوں کو قتل کی دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker