پاکستانتازہ ترین

سزا یافتہ گیلانی ایوان صدرمنتقل،بیٹے کو ملتان سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد(بیووچیف)  سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے ملتان میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست کے ضمنی الیکشن میں ان کے بڑے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کو پیپلز پارٹی کا امیدوار بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گیلانی کی رہائشگاہ کو ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے اپنے لیڈر یوسف رضا گیلانی کی خدمات کو مکمل سراہنے کی پالیسی کے تحت ، اس بات کا اصولی فیصلہ کیا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی عبدالقادر گیلانی کو قومی اسمبلی کا رکن بنوایا جائے گا، اس کے تحت ضلع رحیم یار خان میں صوبائی حلقہ 295 سے منتخب رکن عبدالقادر گیلانی ، اس نشست سے استعفیٰ دیں گے اور انہیں این اے 151 ملتان کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کا ٹکٹ دیا جائے گا، اس حلقہ میں پولنگ 19 جولائی کو ہونی ہے ، ادھر اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کو ایوان صدر میں منتقل کردیا گیا ہے ، یہاں ان کے لئے چار کمروں والی الگ رہائش گاہ کا بندوبست کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  عذراز گناہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker