ملتان(بیوروچیف) ملتان نشتر ہسپتال میں مسیحا نویں روز بھی ہڑتال پر مریضوں نے علاج معالجے کی امید ہی چھوڑ دی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سروس اسٹرکچر کی بجالی کے خلاف ہڑتال جاری ہے ۔ ڈاکٹر ز کے مطابق ہڑتال کا مقصد مطالبات کی منظوری ہے ۔دوسری طرف اس ہڑتال کا براہ راست اثر مریضوں پر پڑ رہا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے حکومت پنجاب یا تو ان ڈاکٹرز کے مطالبات مان لے یا پھر متبادل طریقے سے علاج کی فراہمی کا انتظام کیا جائے۔
You must be logged in to post a comment.