تازہ ترینعلاقائی

ملتان:معروف تاجررہنماحافظ محمداجمل نے ساتھیوں سمیت شوکت بوسن کی حمایت کا اعلان کردیا

ملتان﴿ بیورو رپورٹ﴾اڈہ بندبوسن کے معروف تاجررہنما حافظ محمداجمل نے ضمنی الیکشن این اے 151میں ساتھیوں سمیت آزادامیدوارحاجی شوکت حیات بوسن کی حمایت کا اعلان کردیا۔گزشتہ روزچناپ ٹائون اڈہ بن بوسن میں اپنی رہائش گاہ پر انہوں حاجی شوکت بوسن اور ڈسٹرکٹ بارکے صدراللہ دتہ کاشف بوسن سے ملاقات کی،اور ساتھیوں سمیت شوکت بوسن کی حمایت کا اعلان کردیا۔اس موقع پرسینئرتجزیہ کارصدیق الحسنین ،مقامی سیاسی وسماجی رہنما تنویراشرف،محمداظہر،فاروق اجمل بھی موجود تھے۔دریں اثنائ حاجی شوکت بوسن اور اللہ دتہ کاشف بوسن نے تاجررہنما حافظ اجمل کی گزشتہ خدمات کوسراہا اور امیدظاہر کی کہ وہ اڈہ بن بوسن اور نواح میں آزادامیدوارکی بھرپورانتخابی مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو پنجاب میں جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے،عبدالقادرگیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker