پاکستانتازہ ترین

ملتان:پنجاب حکومت دہشت گردوں کا ساتھ دے رہی ہے۔ گورنر پنجاب

ملتان(بیوروچیف) ملتان سرکٹ ہاوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ آج تک شہباز تاثیر کا پتہ نہیں چلا۔ لاہور میں ہی 8 پولیس اہلکاروں کے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا یہ کیا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب حکومت ن لیگ کو خیرات میں دی ہے اور نواز شریف پاکستان آنے کے لائق نہیں تھے مگر بی بی محترمہ شہید لائیں،میثاق جمہوریت کی وجہ سے ہی ہم نے ان کے تجویز کردہ نام فخرو الدین ابراہیم کو الیکشن کمیشنر مقرر کیا۔انھوں نے عدلیہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام جسٹس اپنے پارٹی بنا کر میدان میں آجائیں تا کہ عوام اپنے ووٹوں سے ان کا فیصلہ کریں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker