علاقائی

ملتان:ڈاکو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد پولیس کے حوالے

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہریوں نے خاتون سمیت 3 ڈاکووٴں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ شریف پورہ میں ڈکیتی کی نیت سے خاتون سمیت چار مسلح ڈاکو راشد ، فیاض ، صفدر اور نجمہ ایک شخص عابد سراج کے گھر میں داخل ہوئے ڈاکووٴں نے خوف و ہراس پھیلانے کے لئے فائرنگ کی جس سے ان کا اپنا ہی ایک ساتھی زخمی بھی ہوا اسی دوران اہل علاقہ نے ڈاکووٴں کو پکڑا اور ان پر تشدد کیا،ا تاہم ایک ڈاکو صفدر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ڈاکووٴں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہریوں نے ڈاکووٴں کو پولیس تھانہ دولت گیٹ کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس نےقحبہ خانہ پرچھاپہ مار کر 4 لڑکیوں سمیت 7 افراد کو گرفتارکرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker