تازہ ترینعلاقائی

ملتان :درزی پر تشدد، بھنویں، مونچھیں کاٹ دیں، منہ کالا کرکے گھمایا گیا

ملتان (نامہ نگار) ملتان میں عید کے کپڑے وقت پر تیار کرکے نہ دینے پر دروزی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سر، بھنویں اور مونچھوں کے بال کاٹ دیئے گئے اور منہ کالا کر کے علاقے میں گھومایا گیا۔لتان کی نواحی بستی عنایت پور کے درزی نواز عرفان نے بتایا کہ اس نے علاقہ کے ایک شخص محمد خان کے اہل خانہ کے کپڑے عید پر سینے کے لئے لئے تھے، عید سے پہلے اس نے کچھ کپڑے سی کر دے دیئے او ر کچھ رش اور لوڈشیڈنگ کے باعث وقت پر نہیں دے سکا۔ نماز عید کے بعد جب اس نے محمد خان کو فون کر کے رقم کا تقاضہ کیا تو اُس نے گھر بلالیا۔ جب وہ گھر پہنچا تو محمد خان نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ اسے تشدد کا نشانہ بنایا، سر کے بال، مونچھیں اور بھنوئیں مونڈھ دیں اور منہ کالا کر کے علاقے کے چکر لگوائے۔درزی عرفان نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر کوئی کارروائی نہیں کی۔  سی پی او عامر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم پاکستان ۸۶ سالہ قیدی ڈاکٹرعافیہ کے لیے صرف ایک خط لکھ دو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker