تازہ ترینعلاقائی

ملتان:دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث گیارہ طالبان گرفتار، سرپرست مقابلہ میں ماراگیا

multanملتان (بیورو رپورٹ) ملتان پولیس نے جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑ ڈالا ہے اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گیارہ طالبان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سرپرست قاری سیف اللہ کو ڈیرہ غازی خان کے قریب پولیس مقابلہ میں مار ڈالا ہے یہ بات سی پی او ملتان ڈی آئی جی عامر ذوالفقار خان نے منگل کے سہ پہر پولیس لائن ملتان میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن گوہر نفیس بھی ان کے ہمراہ تھے سی پی او ملتان نے بتایا کہ ملتان پولیس نے گزشتہ سال میں جرائم پیشہ افراد سے ساڑھے سولہ کروڑ روپے مالیت کا سامان چوالیس جرائم پیشہ گروہوں سے بھاری مقدار میں اسحلہ برآمد کیا گیا ۔ سی پی او ملتان نے صحافیوں کو بتایا کہ ملتان پولیس نے محرم الحرام میں جامع منصوبہ بندی سے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا انہوں نے بتایا کہ ملتان پولیس نے اس سال چار ہزار اشتہاریوں کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا جبکہ جرائم پیشہ افراد سے چھ پولیس مقابلوں میں پانچ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا ان مقابلوں میں پولیس کے دو جوان بھی شہید ہوئے

یہ بھی پڑھیں  وفا قی وزیر علی حیدر زید ی کی با رسلونا میں پر یس کا نفرنس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker