تازہ ترینعلاقائی

ملتان پولیس میں غضب کرپشن کی نئی کہانی، کروڑوں کا گھپلا

ملتان (مانیٹرنگ سیل) ملتان پولیس میں غضب کرپشن کی نئی کہانی منظر عام پر آگئی، پنجاب کانسٹیبلری بٹالین 3 میں کلرکس نے 93 فرضی اہلکار بھرتی کئے اور تنخواہیں وصول کرتے رہے۔ تندرست، ہٹے کٹے مگر نہ دکھنے والے اہلکار پکڑے گئے، بھاری تنخواہیں لینے والے صرف کاغذ پر نظر آتے ہیں، ملتان میں غضب کرپشن پکڑی گئی، پنجاب کانسٹیبلری بٹالین 3 میں کلرکس نے 93 فرضی اہلکار بھرتی کئے، بینک اکاؤنٹس بناکر ایک سال تک تنخواہ لیتے رہے، آڈٹ ہوا تو 5 کروڑ روپے کا گھپلا سامنے آگیا۔ پولیس نے 3 کلرکس اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس کے 27 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی کو لگتا ہے کہ یہ دھندا 2006ء سے جاری ہے، محکمہ اینٹی کرپشن کڑیاں ملائے تو بڑی پیشرفت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جمعیت علمائے اسلام آج مانسہرہ میں جلسہ کرے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker