علاقائی

ملتان:حکمران اقتدار کیلئے ملکی سا لمیت داوٴ پر لگا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمو د حسین قریشی نے کہا ہے کہ جس انداز سے ملک کو لوٹا جا رہا ہے اس ملک میں اب مزید استقاعت نہیں رہی، حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے پاکستان کی سا لمیت کو داوٴ پر لگا رہے ہیں، حکمرانوں کا فلسفہ پاکستان نہیں کرسی کھپے ہے۔ ملتان کے علاقہ رضا آباد میں اقلیتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکمران اور حزب اختلاف اپنے مفادات کے لئے ترمیم لاتے ہیں عوام کی مفادات پر کوئی توجہ نہیں دے رہے، ڈیزل، پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لائی گئی قرارداد پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی اجازت وزیر دفاع نے دی یا اس کے پس پشت وزیر اعظم کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، خود انحصاری پر کیوں نہیں چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقہ 148 کے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بد قسمتی سے ملکی 60 سالہ تاریخ میں صاف شفاف الیکشن کمیشن نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں  انگھڑ:مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کی غلہ منڈی و سبزی و فروٹ منڈی کی سرکاری اراضی وسرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker