علاقائی

انجنوں کی کمی کے باعث اندرون ملک ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں کی تاخیر برقرار

ملتان ﴿بیوروچیف ﴾انجنوں کی کمی کے باعث اندرون ملک ٹرینوں کی آمد و رفت میںگھنٹوں کی تاخیر برقرار ہے جس کے باعث مسافر مشکلات سے دوچار ہیں۔ملتان ریلوے سٹیشن پر کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 8گھنٹے کراچی سے ملتان آنے والی زکریا ایکسپریس اور کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس 6، چھ گھنٹے جبکہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی .جعفر ایکسپریس 4گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ریلوے انجنوں کی کمی کی وجہ سے ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ۔مسافروں اور ان کے رشتہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker