علاقائی

ملتان :تین منزلہ عمارت زمین بوس ،تین افراد ملبے تلے دب گئے

ملتان (بیورو رپورٹ)چوڑی بازار میں 3 منزلہ عمارت گر گئی متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، 6 بچوں کو زخمی حالت میں عمارت سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے چوڑی بازار میں تین منزلہ عمارت گر گئی جس میں بچوں کا ٹیوشن سینٹر قائم تھا، 6 بچوں کو زخمی حالت میں عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں بجلی کی بندش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے اور روشنی نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کا کام رک گیا۔ ذرائع کے مطابق چوڑی بازار کے علاقے میں رات آٹھ بجے شیڈول کے مطابق بجلی بند ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حیدرآباد میں دولہا نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker