تازہ ترینعلاقائی

ہائیکورٹ بار ملتان کی عمارت میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

ملتان ﴿بیورو رپورٹ﴾ ہائیکورٹ بار ملتان کی عمارت میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ہائیکورٹ بار ملتان کے جسٹس نذیر صدیقی شہید ہال اور کینٹین میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر محمود اشرف خان نے آن لائن کو بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم لگنے والے آگ سے کافی مالی نقصان ہوا اور عمارت کا فرنیچر بھی جل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پولیس تھانہ مصطفی آباد کا ستوکی میں سرچ آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker