تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 4: کراچی کنگز فاتح، ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست

دبئی (پاک نیوز سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز سکور کیے تھے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی، یوں کراچی کنگز نے اپنا پہلا میچ 7 رنز سے جیت کر اپنے نام کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے صرف 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر باؤلرز میں سہیل خان نے دو جبکہ عمر خان اور عثمان شنواری نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے ایل جے ایونس 49 اور کپتان شعیب ملک 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔اس سے قبل ملتان سلطانز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ دبئی میں کھیلے گئے دوسرے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بابر اعظم اور لیام لوننگٹسن کو میدان میں اتارا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنائے۔157 رنز کے مجوعی سکور پر کراچی کنگز کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب لیام لوننگٹسن 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 165 رنز کے مجموعی سکور پر کراچی کنگز کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کولن انگرام صرف ایک رن بنا کر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو 171 کے مجموعی سکور پر 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں میں آنے والے بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ سکندر رضا 4، عماد وسیم 4 جبکہ محمد رضوان صرف ایک رن بنا سکے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کرس گرین نے تین اور آندرے رسل اور جنید خان نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی

یہ بھی پڑھیں  بدقسمتی سے ملک میں قومی زبان کو اہمیت نہیں دی گئی: چیف جسٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker