تازہ ترینعلاقائی

وزیراعلی نے ملتان شہر کے لئے 30کلومیٹر طویل میٹروبس منصوبے کی منظوری دے دی ہے : عرفان دولتانہ

لاہور( بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہاہے کہتیزی سے ہونے والی ترقی اب سب کو نظرآئے گی، جنوبی پنجاب میں اب ترقی کا نیاسفرشروع ہوگا، وزیراعلی نے ملتان شہر کے لئے 30کلومیٹر طویل میٹروبس منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس پر 30ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کو پہنچے گا۔14اگست کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ملتان میٹر و بس منصوبے کو دبئی میٹروبس پراجیکٹ کی جدیدطرزپر تعمیرکیاجائے گا۔میڈیاورلڈلائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک سال میں مکمل ہونے والے اس منصوبہ سے روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافر استفادہ کر سکیں گے اورمیٹروبس پراجیکٹ سے ملتان کا پورا شہرمستفید ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کو بگ سٹی قرار دینے کا بھی باقاعدہ اعلان کیا۔ میٹرو بس ملتان کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے جس سے نہ صرف ملتان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا بلکہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہونے سے روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ میٹرو بس شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی اور ملازمین ،طلباء، مزدور، اساتذہ،وکلاء،ڈاکٹرزاور خواتین کو سستی اورمعیاری سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ جولائی میں مکمل پی سی ون تیار ہوجائے گاا ور انشاء اللہ 14اگست کو ملتان میٹرو بس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والا یہ منصوبہ پچھلے دورِ حکومت کے دوران ملتان میں بننے والے منصوبوں سے مختلف ہوگا اور اس میں وہ شفافیت ہوگی جو سب کو نظر آئے گی۔جولائی میں منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل ہوگی جس کے فوری بعد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔میٹرو بس کے روٹ پر بننے والے فلائی اوورز کے نیچے جدید لینڈ سکیپنگ کی جائے گی اور ملتان کے روایتی کلچر کے مطابق تزئین و آرائش کی جائے کی جس سے شہر کے حسن میں اضافہ ہو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button