تازہ ترینعلاقائی

ملتان میں دو سگی بہنوں کو چچا زاد بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دی

ملتان(بیورو رپورٹ)ملتان میں دو سگی بہنوں کو چچا زاد بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا اور خود پولیس کو گرفتاری دے دی ۔ ملتان میں غیرت کے نام پر دو بہنوں کے قتل کا یہ واقعہ تحصیل شجاع آباد کی بستی نوناری میں پیش آیا ۔ جہاں 18 سالہ طارق نے اپنی چچا زاد بہنوں 18 سالہ آمنہ اور 16 سالہ سدرہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر ان کی نزدیکی قبرستان میں تدفین کرنے کے بعد تھانہ صدر شجاع آباد میں پیش ہو کر گرفتاری بھی دے دی ۔ ملزم طارق کا کہنا ہے کہ اس کے چچا کام کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہیں جبکہ چچی کا دماغی توازن درست نہیں ۔ دونوں لڑکیاں ایک بار گھر چھوڑ کر چلی گئیں جنہیں بڑی مشکل سے واپس لائے لیکن کل عید کے روز ایک بار پھر دونوں گھر سے بھاگ گئی اور آمنہ ایک لڑکے سے نکاح کر رہی تھی جس کے بعد دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم طارق آمنہ سے شادی کا خواہش مند تھی اسی رنج میں اس نے قتل کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ایک اور ”مریخ “ دریافت ، پانی کی موجودگی کاانکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker