تازہ ترینعلاقائی

ملتان: نشتر اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، 2 نومولود جاں بحق

ملتان(بیورو رپورٹ)ملتان میں نشتر اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے نومولود بچوں کی جان لے لی۔ بغیر ٹیسٹ کیے خون لگانے سے غریب محنت کش کے جڑاوں بیٹے دم توڑ گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔ ملتان کے علاقہ وہاڑی چوک کے رہائشی شان کی اہلیہ نے سات روز قبل جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ دونوں بچوں رمضان اور ریحان کو طبیعت خراب ہونے پر نشتر اسپتال کے گائنی وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے بغیر بچوں کو خون لگا دیا جس سے پہلے رمضان اور پھر دوسرا بچہ ریحان بھی دم توڑ گیا۔ بچوں کی اموات پر والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں  آگ کا طوفان۔۔۔کون روکے گا؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker