پاکستانتازہ ترین

زرداری گیلانی کومنانےآج ملتان جائیں گے

ملتان(نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری ، سا بق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے لئے آج مختصر دورے پر ملتان پہنچ رہے ہیں ملتان میں اُن کا قیام چند گھنٹوں کے لئے ہو گا۔وہ ایئرپورٹ سے سیدھے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ جائیں گے ۔صدر زرداری اور سابق ویزر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ون آن ون ملاقات ہو گی۔صدر زرداری کے آج ملتان کے دورے کو بدھ کو قومی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے عبد القادر گیلانی کا خطاب ، ایف آئی اے کے نوٹس ، خاندان کے لئے اسکیورٹی خدشات اور استعفی کی دھمکی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ملاقات میں صدر پاکستان کو ، گیلانی خاندان کو تنہا کرنے اور دیوار سے لگانے کے گلے شکوے سننے کو مل سکتے ہیں۔پنجاب اور خصوصاً جنوبی پنجاب کی انتخابی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔ممکنہ طور پر سید یوسف رضا گیلانی کا پارٹی اور آئندہ انتخابات میں کردار کا تعین بھی ہو گا۔بعد میں یوسف رضا گیلانی کی طرف سے دیئے جانے ظہرانے میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین ، سیکریٹری عامر ڈوگر ، اور ضلع ملتان کے پارٹی ٹکٹ ہولڈر بھی شریک ہوں گے۔چند گھنٹوں کے قیام کے بعد ہی صدر زرداری کی آج اسلام آباد واپسی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت،عدالت میں بم دھماکہ،دوافرادہلاک ،14زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker