تازہ ترینعلاقائی

ملتان:چوہدری عبدالوحید آرائیں کووزارت ملنے پرلیگی کارکنوں کا خوشی کا اظہار

multanملتان(بیورو رپورٹ)چوہدری عبدالوحید آرائیں کو وزارت ملنے پرپی پی 196 کے لیگی کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عبدالوحیدآرائیں کو صوبائی وزیربناکرمیاں برادران نے اہل ملتان کے دل جیت لئے ہیں ۔اپنے مشترکہ بیان میں لیگی رہنماؤں وکارکنانوں،صدر یوسی 23،صادق انصاری،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرشید، محسن بشیرآرائیں،اکرم انصاری ،ندیم انصاری،اشفاق رندھاوا،ملک عثمان بشیر،محمد یوسف،ابرارجٹ،ابرارانصاری،راناعبدالمنان ودیگر کا کہنا تھا کہ چوہدری عبدالوحید آرائیں کے صوبائی وزیر بننے سے ملتان شہر میں مسلم لیگ مزید مضبوط ہوگی ۔چوہدری عبدالوحید آرائیں کا ملتان پہنچنے پر تاریخی استقبال کریں گے۔دوسری طرف ممتاز عالم دین مولانا رفیق رحمانی کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت کی طرف سے چوہدری عبدالوحید آرائیں کو صوبائی وزیر بنانے کے فیصلے کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سراہتے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری عبدالوحید آرائیں خطے کی احساس محرومی کو ختم کرنے میں کردارادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker